اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر سلیکٹڈ وزیراعظم کو بہا لے جائے گا۔
اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام ف کے آزادی مارچ سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعظم کو تنقید کے نشانے پر رکھ لیا، کہتے ہیں کنٹینر کی سیاست عمران خان نے شروع کی، آج دن آگیا ہے عمران خان کی چیخیں نکلنی چاہیئں، جعلی حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا دل پتھر کا ہے انہیں عوام کا احساس نہیں، عمران خان مغرور آدمی ہیں، ٹانگوں پر ٹانگ رکھ کر بات کرتے ہیں۔