کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس ایک اور ہولناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ملتان کے قریب سجانپور کے مقام پر ریلوے ٹریک کی پیٹرولنگ کے دوران عین اس وقت ریلوے ملازم کو ٹریک کے نٹ بولٹ کھلے ملے جب کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس کو وہاں سے چند ہی منٹوں میں گزرنا تھا۔ کوئی مناسب طریقہ نہ ہونے پر عملے نے تیز گام ایکسپریس کو کریکر فائر کرکے روکا۔ ٹریک کی مرمت کرکے ٹرین کو راولپنڈی روانہ کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی فش پلیٹ کھلی ہوئی تھی۔ اگر اس دوران ٹرین گزرتی کو بہت ہی ہولناک سانحہ رونما ہوسکتا تھا لیکن خوش قسمتی سے ریلوے ملازم کو کھلا ٹریک نظر آگیا اور موقع پر ہی کارروائی کی گئی۔