پنجاب کے چھ اور بلوچستان کے تیرہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج (پیر) شروع ہو رہی ہے
پنجاب کے اضلاع میں لاہور، ملتان، سرگودھا، جہلم، منڈی بہائو الدین اور چکوال شامل ہیں، جہاں مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے اٹھائیس لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
بلوچستان میں مہم کے دوران صوبہ کے تیرہ اضلاع میں پانچ سال تک کی عمر کے تیرہ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔یہ مہم تین دن جاری رہے گی۔