اشتہار
مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج طلب کرلی ہے جو دوپہر ایک بجے ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، اے پی سی کے بعد مولانا فضل الرحمٰن دھرنے کے مستقبل اور احتجاجی تحریک کے بارے میں اعلان کریں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائشگاہ پر طلب کر لیا۔ اجلاس میں آزادی مارچ کی صورت حال اور موجودہ سیاسی ماحول پر تبادلہ خیال کیا جائے گا