لاہور، سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
نواز شریف گزشتہ 15 روز سے سروسز اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں ان کے پلیٹیلیٹس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری تھا، سابق وزیراعظم نے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس منتقل ہونے کی خؤاہش کا اظہار کیاتھا کی جس کے بعد طبیعت ناساز ہونے کے باوجود انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم کو شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا جائے گا اور انہیں لینے کیلئے شریف سٹی اسپتال کا عملہ بھی سروسز اسپتال میں موجود ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر و شہباز شریف اور مریم نواز بھی اسپتال میں موجود ہیں اور مریم نواز کی روبکار کا انتظار کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف کو سروسز اسپتال سے شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق کچھ دیربعد متوقع طور پر نواز شریف کو منتقل کردیا جائے گا جب کہ انکا سامان شفٹ کیا جارہا ہے۔