لاہور: سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے تا حیات قائد نوازشریف کو سروسز اسپتال سے شریف سٹی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز نوازشریف کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔ آج صبح شہبازشریف نواز شریف سے ملاقات کے لئے اسپتال پہنچے تھے۔
سابق وزیراعظم کو طبیت ناساز ہونے پر22 اکتوبر کو لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ میڈیکل ٹیسٹ میں نوازشریف کے پلیٹلٹس کی تعداد خطرناک حد تک کم پائی گئی تھی۔
سروسز اسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسر ایاز محمود کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج کررہا ہے جس میں ڈاکٹر کامران خالد، ڈاکٹر عارف ندیم ، ڈاکٹر فائزہ بشیر، ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ڈاکٹر ثوبیہ قاضی شامل ہیں۔