لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے تیسرے دن مچلکے جمع ہونے پر جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
ن لیگی کی رہنما سیف الملوک اور فیصل ایوب کی جانب سے 1، 1 کروڑ کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کے روبرو جمع کرائے گئے۔
ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے بعد عدالت نے رہائی کے لیے روبکار جاری کی۔ اس موقع پر مریم نواز کے شوہر، عطا تارڑ، سیف الملوک، فیصل سیف اور وکلا کمرہ عدالت میں موجود رہے۔
احتساب عدالت نے روبکار جاری کرنے کے بعد مریم نواز کو آٹھ نومبر کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ن لیگی رہنما ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
مریم نواز کو پچیس اکتوبر کو پیرول پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور لاہور ہائی کورٹ نے چار نومبر کو چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی۔