.کراچی میں آوارہ کتوں کے خاتمے کی مہم شروع کر دی گئی
جس کے تحت گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، لائنز ایریا اور دیگر علاقوں میں درجنوں آوارہ کتوں کو زہر دے کر ہلاک کر دیا۔
گیا۔ڈسٹرکٹ چیئرمین معید انور کے مطابق پہلوان گوٹھ اور گلشن کے بعد خدا داد کالونی اور لائنز ایریا میں کتا مار مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خدا داد کالونی اور لائنز ایریا میں بھی زہر دے کر متعدد کتے مار دئیے گئے ہیں،
مہم کتوں کے کاٹنے کی بڑھتی شکایات پر شروع کی گئی ہے۔ معید انور کے مطابق ضلع شرقی میں تمام پاگل کتوں کا خاتمہ کیا جائے گا، سندھ حکومت نے کتا پکٹرو اور نس بندی مہم پر مکمل عملدرآمد تک کارروائی کی اجازت دی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں دیگر بڑھتے مسائل کے ساتھ ساتھ آوارہ کتوں کی بھی بہتات ہو گئی ہے جن کے آئے دن شہریوں کو کاٹنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔سندھ گورنمنٹ کے کئی اسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین ہے ہی نہیں اور جن اسپتالوں میں موجود ہے۔
تو وہ بھی اتنی زیادہ مقدار میں نہیں ہے کہ شہر بھر کی ضرورت پوری کر سکے،
جس کے باعث متعدد شہری کتوں کے کاٹنے کے بعد ریبیز کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اس صورتِ حال میں شہرِ قائد میں کتا مار مہم بھرپور طریقے سے چلانے کی اشد ضرورت ہے۔