بالی وڈ اداکار اور بھارتی پنجاب کے شہر گرداسپور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی سنی دیول نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم عمران خان 9 نومبر کو سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے۔
اور اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں تقریباً 10 ہزار افراد شرکت کریں گے۔