جنگی جرائم کی بین لاقوامی عدالت نے کانگو کے جنگی سردار باسکو ٹاگانڈا کو تیس سال قید کی سزا سنادی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے بتایاکہ ٹاگانڈا کو انسانیت کے خلاف جرائم کے علاوہ جنگی جرائم سمیت اٹھارہ مختلف مقدمات میں قصور وار پایا گیا۔
ساتھ ہی یہ مجرم بچوں کو جنسی غلام بنانے کے جرائم میں بھی ملوث رہا تھا۔ ٹاگانڈا نے 2013ءمیں سات سال کی مفروری کے بعد خود کو کیگالی میں واقع امریکی سفارت خانے کے حکام کے حوالے کیا تھا۔
ٹاگانڈا کو ٹرمینیٹر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔