جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی پر آئے پولیس اہلکارنے چھٹی نہ ملنے پر چھری سے خود کوزخمی کرلیا۔
ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے ہمراہ سوات سے آنے والے فرنٹیئر ریزرو پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل صدیق خان نے چھٹی کی درخواست دی جسے اعلی افسران نے نہ صرف مسترد کردیا بلکہ اہلکار کی سرزنش بھی کی۔
اس پر دلبرداشتہ پولیس اہلکار نے باتھ روم میں گھس کر گلے پر چھری پھیرلی اور خودکشی کی کوشش کی۔ زخمی نوجوان اہلکار کو تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد اور سوات پولیس کے افسران بھی پمز اسپتال پہنچ گئے ہیں اور زخمی سے ملاقات کی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انڈسٹریل ایریا زون کو معاملہ کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔