کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس کا انجن اور دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا جب صفدرآباد اسٹیشن پر آنے والی ٹرین عملے کی غفلت و کوتاہی کے سبب بند راستے والی پٹڑی پر چلی گئی۔
ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگائی جس کے سبب انجن اور اس کے ساتھ والی پہلی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ہنگامی بریک لگانے سے پہلی دوبوگیوں میں سوار متعدد افراد زخمی ہوگئے تاہم کسی کے جاں بحق ہونے اطلاع تادم تحریر وصول نہیں ہوئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیز گام ایکسپریس میں گیس کا سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے 74 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے پٹڑی سے اترنے کے 65 سے زائد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔