وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوازشریف کے معاملے پر وفاقی حکومت کے مؤقف کو قانونی طور پر درست قرار دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عدالت میں دیے گئے حلف نامے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ نواز شریف کے وکلاء نے جو حلف نامہ جمع تجویز کیا ہے اس میں صرف ایک یقین دہانی ہے کہ میاں صاحب نے واپس نہیں آنا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے وکلاء کا موقف بالکل جائز اور قانونی طور پر درست ہے۔
نواز شریف کے وکلاء نے جو حلف نامہ جمع تجویز کیا ہے اس میں صرف ایک یقین دھانی ہے کی میاں صاحب نے واپس نہیں آنا۔۔۔۔۔ وفاقی حکومت کے وکلاء کا موقف بالکل جائز اور قانونی طور پر درست ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 16, 2019