وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کرینگے،جہاں وزیراعظم کور کمیٹی کے فیصلوں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گذشتہ اجلاس میں ہونیوالے فیصلوں کی توثیق کرے گی، ساتھ ساتھ کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔
اجلاس میں کابینہ کو قومی ٹیرف پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی، جبکہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔