علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اور اے این ایف کی مشترکہ کارروائی کے دوران 12 سے 15 کروڑ روپے مالیت کی ساڑے 10 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی ہیروئن کے تین پیکٹس برامد کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کو پی آئی اے کے کچھ ملازمین نے بتایا کہ لاہورعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے یارڈ میں کھڑے اسٹیل کے خالی کنٹینر میں سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
برآمد ہونے والی ساڑھے10 کلو 388 گرام ہیروئن انتہائی اعلیٰ کوالٹی کی ہے۔ ہیروئن اسٹیل کنٹینر کے خفیہ خانے بناکر مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ ہیروئن کے تین پیکٹس کی نشاندہی پی آئی اے کے عملے نے کی۔
پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت 15 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔