کراچی میں پرانی سبزی کے قریب فائرنگ سے پولیس کی جانب سے کرکٹ کھیلنے والا نوجوان کرکٹر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق پرانی سبزی منڈی کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا جس کی شناخت خلیل الرحمان کے نام سے ہوئی۔
مقتول کے کزن آغا وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول طارق روڈ کا رہائشی تھا اور کوئٹہ جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا، پرانی سبزی منڈی کے قریب سے دوست کو لینا تھا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔
آغا وزیر کا کہنا تھا اطلاعات ملی ہیں کہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ہوئی، مقتول پولیس کی طرف سے کرکٹ کھیلتا تھا اور اس کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، مقتول کے والد اور بھائیوں کا طارق روڈ پر کاروبار ہے۔