آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بعض حصوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان اورمالاکنڈ دویژن میں چند مقامات پر بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر الود رہے گا۔
شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں خنکی بڑھنے لگی ،کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 30 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔
گذشتہ روز بالائی خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان کے اضلاع اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے باقی علاقوں میں موسم خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان: استور 04، بگروٹ 01 خیبر پختونخوا:کاکول اسلام آباد زیرو پوانٹ ٹریس میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گیٔ۔
کل ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: کالام منفی03، بگروٹ,گوپس منفی01 اوراسکردو میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔