پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت قبول کرلی۔
بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کےمطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی کا وفد آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوگا۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو اپوزیشن کی تحریک پر پارٹی پالیسی اے پی سی میں رکھیں گے۔
واضح رہےکہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے 26 نومبر کو اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی میں شرکت سے انکار کردیا۔