آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹ ٹیبل پر بھارت تین سیریز میں تیسرا کلین سوئپ کر کے 360 پوائنٹس حاصل کیے اور ٹاپ پوزیشن برقرار ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت نے مسلسل تیسری سیریز میں کلین سوئپ فتح حاصل کرلی اور پورے 360 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف لگاتار 7 ٹیسٹ جیت کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں اننگ اور 65 رنز سے شکست دی اور 60 پوائنٹس حاصل کیے۔ کیویز نے سری لنکا سے سیریز ایک ایک سے برابر کر کے 60 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔ 120 پوائنٹس کے ساتھ وہ دوسرے نمبر پر ہے۔
آسٹریلیا نے برسبین میں پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں اننگ اور 5 رنز سے ہرایا۔ چیمپئن شپ میں 60 پوائنٹس حاصل کیے۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان روایتی ایشیز سیریز سے ہوا تھا۔ پانچ میچوں کی سیریز دو، دو سے برابر رہی۔ دونوں نے 56، 56 پوائنٹس حاصل کیے۔ آسٹریلیا 116 پوائنٹس تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ سری لنکا 60 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور انگلینڈ 56 پوائنٹس پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ایک، جنوبی افریقہ تین، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز دو، دو ٹیسٹ کھیل کر ابھی تک کوئی پوائنٹ نہیں لے سکے۔