حکومت نے نئی حج پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بنیادی نکات بھی تیار کرلئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حج پر جانے والوں کے لئے حکومت نے نئی حج پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق عازمین حج سے رقم قسطوں میں لینے کی تجویزدی گئی ہے، حج کیلئے 2 سال کیلئے قرعہ اندازی کی بھی تجویز دی گئی ہے،قرعہ اندازی میں دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ حج کیلئے قرعہ اندازی جنوری میں ہونے کا امکان ہے، حج پالیسی کا مسودہ آئندہ ماہ کابینہ میں پیش کیےجانے کا امکان ہے ۔
کابینہ نے منظوری دی تو 3 سال کیلئے پالیسی کی مشروط منظوری دی جائے گی، نئی حج پالیسی کی منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگی، کابینہ کی منظوری کےبعد سپریم کور ٹ سے اجازت لی جائے گی۔