وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے 2 دن میں دوسری ملاقات کی ہے جس میں صوبے کے انتظامی امور پر تفصیلی بات کی گئی ہے۔
وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مسلسل دوسرے روز بھی وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزرا کی کارکردگی پر سوال کیے اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر بھی تفصیلی بات کی گئی۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر عمران خان نے کہا تھا کہ صوبے میں گڈ گورننس کے لیے افسران کو تبدیل کرنا پڑے تو کریں لیکن افسران کی تبدیلی سیاسی نہیں بلکہ انتظامی بہتری کے لئے ہونی چاہیے۔