پاک بحریہ نے اُلفت فاونڈیشنز کے تعاون سے مبارک ولیج اور بھٹہ ولیج میں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی کے علاقے مبارک ولیج اور بھٹہ ولیج میں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا،یہ میڈیکل کیمپ ساحل اور اُلفت فاونڈیشنز کے تعاون سے جبکہ آئی کیمپ آئی سائٹ ٹرسٹ کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں مقامی اور ملحقہ علاقوں سے آنے والے سینکڑوں مریضوں کو مفت معائنہ اور ادویات کی سہولت فراہم کی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا مقصد علاقہ مکینوں کو صحت عامہ اور مختلف امراض سے بچاؤ کے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا، پاک بحریہ کی جانب سے میڈیکل کیمپس کاانعقاد ساحلی علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کی کاوشوں کی ایک کڑی ہے۔