سابق ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے جب کہ ان کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، عاصم سلیم باجوہ کو 4 سال کے لیے اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے جب کہ ان کی مدت ملازمت جوائنگ کی تاریخ سے شمار کی جائے گی۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ سابق ترجمان پاک فوج اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔