افریقی ممالک کے سفیروں کی دو روزہ کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گی، اختتامی سیشن میں وزیراعظم عمران خان شریک ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق افریقہ کے بارے میں سفارت کاروں کی دو روزہ کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے، صدر ڈاکٹر عارف علوی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
کانفرنس کی میزبانی وزارت خارجہ کررہے ہے، اس کا مقصد قیادت کے نصب العین اور حکومت کی ترجیحات پر عمل کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں افریقہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مستحکم بنانا ہے۔
کانفرنس سے افریقہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں ، متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی اعلیٰ قیادت اور نجی شعبے کے نمائندوں سمیت اہم شراکت داروں کو قریب آنے کا موقع ملے گا۔
گذشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ کانفرنس کا افتتاح صدر مملکت کریں گے جبکہ اختتامی سیشن میں وزیراعظم عمران خان شریک ہوں گے۔