وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا دس نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کردیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت گورننس کے معاملات پر غور ہوگا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیاست، چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی ارکان کی تقرری کے بارے میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کا دس نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، جبکہ کابینہ کمیٹی برائے سرمایہ کاری کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اجلاس میں واپڈا کے ممبر پاور اور ممبر واٹر کی عارضی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ چیئرمین اکادمی ادبیات کی تقرری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
وفاقی کابینہ کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور کمپٹیشن کمیشن پاکستان پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔