انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، پاکستان ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئی، بھارت کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم سیریز وائٹ واش ہونے کے بعد 7 ویں سے 8 ویں نمبر پر چلی گئی ہے۔
آئی سی سی کی رینکنگ میں سر فہرست بھارت کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش نوویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔
بلے بازوں کی فہرست میں سٹیو سمتھ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے، کین ولیم سن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے، اجنکیا ریحانے پانچویں، ہینری نکولس چھٹے، دیموتھ کرونارتنے ساتویں، ٹام لاتھم آٹھویں، بین سٹوکس نوویں اور مایانک اگروال دسویں نمبر پر ہیں۔
باﺅلرز کی فہرست میں پیٹ کومنز پہلے، کاگیسو ربادا دوسرے، نیل ویگنر تیسرے، جیسن ہولڈر چوتھے، جسپریت بمرا پانچویں، جیمز اینڈرسن چھٹے، ویرنون فلینڈر ساتویں، کیمار روچ آٹھویں، جوش ہیزل ووڈ نوویں اور روی چندرن ایشوین دسویں نمبر پر ہیں۔
آل راﺅنڈرز میں جیسن ہولڈر پہلے، رویندرا جدیجہ دوسرے، بین سٹوکس تیسرے، ویرنون فلینڈر چوتھے، روی چندرن ایشوین پانچویں، پیٹ کومنز چھٹے، مچل سٹارک ساتویں، کولن ڈی گرینڈہوم آٹھویں، معین علی نوویں اور ٹم ساﺅتھی دسویں نمبر پر ہیں۔