وزیراعظم عمران خان نے مشہور ترک سیریل ارطغرل غازی پی ٹی وی پرنشرکرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے مشہورترک سیریل “ارطغرل غازی” پی ٹی وی پرنشرکرنے کی ہدایت کردی۔ ڈرامہ سیریل تاریخ اسلام کے عظیم مجاہد ارطغرل غازی کی زندگی پربنایا گیا ہے۔
اس متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی وی انتظامیہ کو سیریل نشر کرنے کی ہدایت کی ہے، سیریل کو پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے، ترک سیریل میں تاریخ اسلام، ثقافت اوراسلامی ہیروزکو اجاگرکیا گیا ہے۔