ارجنٹینا اور اسپین کے کلب بارسیلونا سے تعلق رکھنے والے معروف فٹ بالر لیونل میسی نے ریکارڈ چھٹی مرتبہ دنیا کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز ’ بیلن ڈی اور‘ اپنے نام کرلیا ہے۔
فرانسنسی شہر پیرس میں میں رنگا رنگ تقریب ہوئی جس میں میسی کے گھرانہ بھی موجود تھا ۔ اس تقریب میں سب کو انتظار تھا کہ کس کو ملے گا بیلن ڈی اور کا ایوارڈ۔
32 سالہ میسی نے پرتگال کے مایہ ناز فٹ بالر کریسٹیانو رونالڈو اور لیورپول کے ویرجل وین جیک کو مات دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
دس سال قبل 2009 میں میسی نے اپنے کریئر کا پہلا بیلن ڈی اور جیتا تھا اور آج ایک دہائی بعد بارسیلونا کے سپراسٹار نے چھٹا ایوارڈ جیت کر خود کو دنیا کا بہترین فٹ بالر ثابت کر دیا۔
اس ضمن میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے میسی کا کہنا تھا کہ دس سال قبل اپنے تین بھائیوں کی مدد سے میں نے اپنا ایوارڈ جیتا تھا اور آج چھٹا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے جس میں میری بیوی اور بچوں کا کردار ہے۔
میسی کا مزید کہنا تھا کہ میں کافی پرامید تھا کیونکہ رواں برس ان کے کلب لیگا نے دسواں ٹائیٹل جیتا جبکہ بارسلونا کلب کی پرفارمنس زبردست رہی جو اسپینش لیگ میں ٹاپ پر ہے اور پھر پکارا گیا میسی کا ہی نام۔ گزشتہ برس کے فاتح لوکا موڈریک نے تھمایا میسی کو یہ ایوارڈ، اور یوں میسی نے چھ بار بیلن ڈی او کا ایوارڈ جیت کر بنا دیا نیا ریکارڈ، اس سے پہلے رونالڈو پانچ مرتبہ یہ اعزاز پا چکے تھے۔
میسی کے ساتھ ان کے گھر والوں کا بھی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا ۔