پاکستان پبلشرز اور بک سیلرزایسوسی ایشن کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی کتابوں اور ادب سے شغف رکھنے والوں کے لیے منفرد بین الاقوامی میلہ کراچی انٹرنیشنل بک فیئر 2019 کرا چی میں سجایا جائے گا جس کاافتتاح وزیراعلیٰ سید مرادعلی شاہ کریں گے۔
بین الاقوامی کتب میلہ کراچی ایکسپو سینٹر میں 5 سے 9 دسمبرتک جاری رہے گا جس میں 330 سے زائد اسٹال لگائے جائیں جبکہ میلے میں17ممالک کے تقریباً 40 ادارے حصہ لے رہے ہیں، پاکستان بھر سے 136 نامور پبلشرز بھی اپنے اسٹال لگائیں گے۔
کنوینرکے آئی بی ایف وقار متین نے ان خیالات کااظہار پریس کانفرنس میں عالمی میلے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا،انھوں نے مزید کہاکہ ’’کرا چی بین الاقوامی کتب میلے‘‘ کو پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی میلے کا اعزاز حاصل ہے۔
پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد نے کہا کہ کے آئی بی ایف کا حالیہ ایڈیشن پچھلے ایونٹس کے مقابلے میں منفرد ہو گا ۔