جیمز بانڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کا پہلا ٹریلر پرستاروں کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔
ڈینیل کریگ نکلے ہیں ایک ایسے راز پر سے پردہ اٹھانے جس کی راہ میں قدم قدم پر خوف ایکشن اور ایڈونچر ہے۔ بانڈ سیریز کی اس 25 ویں فلم میں پہلے سے زیادہ تھرل ہے جو فلم بینوں کو ایک نئی دنیا میں لے جائے گا۔ تجسس اور دلچسپ کہانی بیان کرتی ہالی وڈ کی بڑے بجٹ کی یہ فلم اگلے سال 2 اپریل کو اپنی حکمرانی کرنے آرہی ہے۔