کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کے تحت 1 سے 50 لاکھ روپے تک کے چیک نوجوانوں کو دیے جائیں گے۔
وزیراعظم تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے اور مرکزی تقریب کے بعد صوبوں میں رقم کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔
تقریب میں معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار، وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ شریک ہوں گے۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج نوجوانوں سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں۔
فاٹا اور قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر سے نوجوانوں کو رقوم کی ادائیگی ہوگی۔ پروگرام کے تحت لاکھوں نوجوانوں نے نئے کاروبار کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔