امریکا اور چین کےدرمیان معاشی جنگ ختم نہ ہوسکی۔ امریکی صدرٹرمپ نے ٹوئٹ میں عالمی بینک سے چین کو قرضوں کی فراہمی روکنےکا مطالبہ کردیا۔
امریکا اور چین کی تجارتی جنگ جاری ہے۔ امریکی صدر نے عالمی بینک سےکہا ہے کہ چین کو قرضہ کیوں دیا جا رہا ہے، چین کے پاس بڑی تعداد میں رقم موجود ہے۔ اگر چین کے پاس رقم نہ بھی ہو تو وہ اسے بناسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک نےکم شرح سود پر چین کیلئےایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر امداد کا پلان بنایا ہے۔