پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ہے۔
پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 721 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
یاد رہے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ جمعے کے روز کاروبار کے مثبت آغاز سے 100 انڈیکس 9 ماہ میں پہلی بار 40 ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔
جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40,714.23 اور پہلے ایک گھنٹے میں 48 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 49,526,650 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 2,057,358,970 پاکستانی روپے رہی۔
کاروبار کا آخری روز ہونے کی وجہ سے تادم تحریر مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی صورتحال موجود رہی اور سرمایہ کار کافی محتاط دکھائی دیے۔
گزشتہ روز بھی کاروبار کا آغاز مثبت روجحان سے ہوا تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔