پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا کرکٹ ٹیسٹ جمعرات سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔
اس سے پہلے راولپنڈی میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔
میچ کا زیادہ تر وقت بارش کی نذر ہو گیا۔ دونوں ٹیمیں ایک ایک اننگز کھیل سکیں۔
پاکستان نے اپنی اننگز 252 رنز دو کھلاڑی آؤٹ جبکہ سری لنکا نے 306 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ختم کر دی۔