معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سنگین غداری کیس کے فیصلے پر لیگل ٹیم کے فیصلے کے بعد ردعمل کا اظہار کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق عدالتی فیصلے پر لیگل ٹیم بیٹھے گی اور وزیراعظم کی وطن واپسی پرلیگل فریم ورک دیکھنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قانونی ماہرین ، قانونی اور سیاسی طور پرقومی سلامتی سے جڑے اثرات کا جائزہ لیں گے،گزشتہ روز کے اور آج کے فیصلہ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنادیا ہے