لاہور:پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی ہے۔
دائر درخواست میں چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال ، ڈائرکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم اور تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
ایڈوکیٹ امجد نذیر تارڑ کیجانب سے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت دائر کردی ہےکی گئی ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ حمزہ شہباز کو گرفتار کئے ہوئے 6 ماہ سے زائد کا وقت ہو چکا ہے۔ نیب ابھی تک حمزہ شہباز پر لگائے گئے ایک بھی الزام کو ثابت نہی کر سکا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ حمزہ شہباز کو 90 روز تک جسمانی ریمانڈ میں رکھا گیا۔
نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔