پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے مختصرٹوئٹ میں سوال کیا ہے
Abu bachao muhim kon chala raha hai? @ImranKhanPTI
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 18, 2019
کہ ’ ابو بچاؤ مہم کون چلا رہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک کی موجودہ صورتحال پر ایک مختصر سا بیان جاری کیا ہے جو انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کیا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مختصر بیان میں سوال کیا ہے کہ ابو بچاؤ مہم کون چلا رہا ہے ؟
اس سے قبل گزشتہ روز سنگین غداری کیس میں سابق جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم جاری ہونے کے بعد انہوں نےٹوئٹ میں فوری ردّ عمل کا اظہار اس بیان کے ساتھ کیا تھا کہ ’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘۔