ایران نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب سے معاملات حل کرنے کا خواہشمند ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر کے چیف آف اسٹاف محمود واعظی نے ایک بیان میں کہاکہ ایران اور سعودی عرب کو مل کر مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے
واعظی نے یہ بھی کہا کہ ایران اور ہمسایہ ملک سعودی عرب کے مابین تعلقات امریکا جیسے نہیں ہونے چاہئیں۔ یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے،
ایران اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ کے تنازعات میں ایک دوسرے کے خلاف محاذآرائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔