کوروناوائرس سے دنیا بھر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد213 تک پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستان نے فیصلہ کیا کہ چین سے اپنے شہریوں کو واپس نہیں لایا جائے گا۔
مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور عالمی ادارہ صحت نے گلوبل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔
ورلڈ ہیتلھ آرگنائزیشن نے کمزور نظام صحت والے ممالک میں وائرس پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو گلوبل رسک قرار دیتے ہوئے 19 ممالک میں وائرس پہنچنے کی تصدیق کردی۔ اٹلی میں دو اور بھارت میں ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر ہو ہے۔
امریکہ میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد6 ہوگئی جب کہ امریکی حکام نے 210 شہریوں کو خصوصی طیارے پرچین واپس بلا لیا ہے۔
ترکی نے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے خصوصی طیارہ ووہان بھیج دیا ہے جب کہ گوگل نے چین، ہانگ کانگ اور تائیوان میں اپنے دفاتر بند کردیئے ہیں۔