لندن: برطانیہ کا یورپی یونین سے باقاعدہ انخلا آج ہوجائے گا،برطانوی
ارکان یورپی پارلیمنٹ سے واپس آگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ ریفرنڈم اور ایک الیکشن کے بعد آخر کار مقامی وقت کے مطابق اکتیس جنوری رات کو گیارہ بجے یورپی اتحاد سے علیحدہ ہوجائے گا۔
انخلا کے بعد ٹرانزیشن یعنی منتقلی کا گیارہ ماہ کا عمل شروع ہو جائے گا،منتقلی کا عمل مکمل ہونے تک برطانیہ یورپی اتحاد کے اصولوں اور قوانین پر عمل کرتا رہے گا۔
اور یورپی اتحاد سے ادائیگیاں بھی کرتا رہے گا،گیارہ ماہ کے بعد مکمل طور پر علیحدہ ہوجائےگا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ برطانیہ یورپی یونین سے 47 سالہ اتحاد توڑ رہا ہے،
پاکستان میں ہفتے کی صبح چار بجے برطانیہ کی یورپی یونین سے عملی طور پر علیحدگی نافذ ہو جائے گی۔