لاہو: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے،فہیم اشرف اور بلال آصف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے،
فواد عالم کو بھی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے،
ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹراور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں کیا،اظہرعلی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سری لنکا سے سیریزجیتنے والی ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں۔
اسپن اورفاسٹ باولنگ آل راؤنڈرز بلال آصف اورفہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے،
جبکہ فاسٹ بولرعثمان شنواری اورلیفٹ آرم اسپنرکاشف بھٹی ڈراپ کردیئے گئے۔دیگر کھلاڑیوں میں عابدعلی، بابراعظم،شان مسعود، اسدشفیق، فوادعالم، محمدرضوان،یاسرشاہ، نسیم شاہ،شاہین شاہ، محمدعباس، امام الحق، عمران خان اورحارث سہیل شامل ہیں،
س موقع پرچیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکا سے ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کے مورال بلند ہے، ٹیم پرفارم کر رہی ہے اس لیے زیادہ تبدیلیاں نہیں کیں، پی ایس ایل کے بعد نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔