اسلام آباد:امیرالبحرایڈمرل ظفرمحمودعباسی کو دورہ جکارتہ پر انڈونیشیا کےاعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کیا،جکارتہ میں نیول ہیڈ کوارٹرز اور میرین بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز آمد پر امیرالبحر کا شاندار استقبال کیا گیا۔
نیول چیف نے مختلف فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا اورانڈونیشین میرینز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع پرایڈمرل ظفرمحمود عباسی کو انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نوازاگیا۔
باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترجمان کے مطابق نیول چیف کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔