لاہور:احتساب عدالت نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں جرم ثابت نہ ہونے پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بری کر دیا۔
جی این این کے مطابق احتساب عدالت لاہور کے جج امجد نذیر چوہدری نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس پر سماعت کی۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر راجہ پر ویز اشرف سمیت 8 افسران کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت 8ملزمان کو نامزد کر رکھا تھا۔