ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں پیش آیا جس کے دوران یوسی 89 کے سابق چیئرمین چوہدری ساجد پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے ن لیگی رہنما کو گاڑی سے اتار کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چوہدری ساجد کو گردن پر گولی لگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق یوسی چیئرمین کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پاکستان میں کئی نامور سیاست دانوں کو قاتلانہ حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے جن میں چند کا ذکر درج ذیل ہے۔