اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا جس کے دوران گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری زیر غور آئے گی۔
اجلاس کے دوران قیمتوں میں پانچ سے 15 فیصد اضافہ کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس میں 2014 میں ایف ایٹ کچہری اسلام آباد میں دھماکے میں متاثرین کو معاوضے کی منظوری دی جائے گی۔
اسی طرح وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام سے متعلق فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔
نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کیلئے آٹھ فیصد اِنکم ٹیکس سے استثنیٰ کی سمری بھی زیر غور آئے گی۔