بھارتی ہند انتہاپسند تنظیم ہندو مہاسبھا کے صدر سوامی چھاکرپانی مہاراج نے دعویٰ کیا ہے کہ گائے کے پیشاب اور گوبر میں مہلک کورونا وائرس کا علاج موجود ہے۔
چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 300 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہزاروں افراد اس سے متاثر ہیں۔
اِس مہلک وائرس سے امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے 25 ممالک متاثر ہوئے ہیں اور وہاں بھی سیکڑوں افراد متاثر ہیں۔
گزشتہ روز تھائی لینڈ کے ڈاکٹروں نے کورونا وائر س کا ابتدائی علاج دریافت کیا تھا لیکن اب بھارتی سوامی نے کورونا وائرس کا انوکھا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔