اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتیں بڑھانے تے متعلق سمری مؤخر کردی۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے کمرشل سمیت تمام سیکٹرز کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری میں شامل تجاویز کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ جلدی بازی میں نہیں کریں گے، عوام کو قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچانے کی تجاویز دی جائیں۔
کمیٹی نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایک اور اہم شرط پوری کردی۔پاکستان پوسٹل انشورنس کو کمپنی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
70 کروڑ کے پیڈ اپ کیپٹل کی منظوری بھی دی گئی۔پوسٹل انشورنس کمپنی پاکستان سیکیورٹی ایکسینچ کمیشن کی ریگولیشن میں ہوگی۔
اس کے علاوہ ای سی سی نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کیلئے آٹھ فیصد انکم ٹیکس کی چھوٹ مسترد کردی۔