بیجنگ: چین میں کرونا وائرس سےایک ہی دن میں مزید 73 افراد جان سےہاتھ دھوبیٹھے جس کے بعدمجموعی طور پراس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 565ہوگئی ہے جبکہ متاثر ہونے والوں کی تعداد28 ہزارسے تجاوز کرچکی ہے۔
چین میں اس نئے وائرس کے مزید 73 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں اورمجموعی طور پر کرونا وائرس کے 3887کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جس کے بعد چین میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 28211ہوگئی ہے۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق کہ ایک چینی نوزائیدہ بچے میں پیدائش کے صرف 30 گھنٹوں بعد نئے کرونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے،
جواب تک کا سب سے کمسن کیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔بچے کی پیدائش کے وقت اسکی والدہ میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی ۔مہلک وائرس سے زیادہ تراموات چین کے صوبہ ہوبئی میں ہوئی ہیں۔
60 ملین آبادی والے صوبے میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہے ۔ چین کے شہرتیانجنگ میں تمام اسکول اور کاروباری مراکز آئندہ نوٹس تک بندکردیےگئے۔حکام کی جانب سے یہ فیصلہ ملک میں کروناوائرس کی صورتحال کےسبب لیا گیا ہے۔