راولپنڈی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
بنگلہ دیش ٹیم ایک ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کے دورہ پر ہے اور پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ اور ایک ون ڈے اپریل میں کھیلا جائے گا جس کے لیے بنگال ٹائیگرز ایک بار پھر سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
کل کے میچ کے لیےآج دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔
پاکستان ٹیم کے تمام باؤلرز اور بلے بازوں نے خوب جم کر ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔دونوں ٹیموں کے کپتان آج ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔