پاکستان میں چین کے سفیریاؤجنگ نے کہاہے کہ کروناوائرس کی آفت کی وجہ سے پاکستان اورچین کے درمیان اقتصادی تعاون نہیں رُکے گا۔
نہوں نے اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم مشکل وقت میں اظہاریکجہتی پرپاکستان کی حکومت اورعوام کے شکرگزارہیں جس نے ہمیں قوت اورمزیداعتمادفراہم کیاہے۔
چینی سفیرنے کہاکہ ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے تحت سی پیک منصوبے پرچھ سالہ کامیاب عملدرآمدسے یہ بات ثابت ہوگئی ہے۔
کہ اس منصوبے کے تحت سی پیک اور دوسری راہداریاں بین الاقوامی تعاون کے منصوبے ہیں جن میں126ممالک شامل ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے نے استفادہ کرنے والے ممالک کوقابل اعتماد اورٹھوس فوائدفراہم کئے ہیں اورسی پیک اس کی ایک کامیاب مثال ہے۔
چینی سفیرنے کہاکہ وہ سی پیک کو چین اورپاکستان کے تاریخی تعلقات کے تناظرمیں دیکھ رہے ہیں کیونکہ سی پیک نے اقتصادی میدان میں نئے امکانات اورمواقع پیداکئے ہیں۔